جرمن طبی ماہرین نے ہوائی جہاز کے عملے کے اراکین کے جسموں میں ضرر رساں ٹاکسن نامی جراثیمی زہر کی شناخت کر لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 12:36

جرمن طبی ماہرین نے ہوائی جہاز کے عملے کے اراکین کے جسموں میں ضرر رساں ..

لندن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) جرمن طبی ماہرین نے ہوائی جہاز کے عملے کے اراکین کے جسموں میں ضرر رساں ٹاکسن یا جراثیمی زہر کی شناخت کر لی ہے جس کے سبب یہ اراکین دوران پرواز شدید علیل ہوئے تھے۔جرمنی کے پیشہ ورانہ امراض کے ماہرین کی ایک ٹیم نے مسلسل تین سال تک پرواز سے کچھ دیر پہلے 140 سے زائد افراد کے جن میں زیادہ تر جہاز کے عملے کے اراکین تھے، خون اور پیشاب کے نمونے لیے اور ا ن کا ٹیسٹ کیا۔

یہ افراد طبیعت کی ناسازی اور بوجھل ہونے کی شکایت کر رہے تھے۔ اس ٹیم کا تعلق جرمنی کے شہر گوئٹنگن کی معروف یونیورسٹی سے ہے۔ محققین کی اس ٹیم نے اس ٹیسٹ سے یہ اندازہ لگایا کہ ان کے خون اور پیشاب میں فاسفورک ایسڈ کے علاوہ وولیٹائل آرگینک کمپاو نڈ VOC یا اس کے ضمنی مادے پائے گئے۔

(جاری ہے)

یہ مواد عصبی، دل اور خون کی وریدوں سے متعلق نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں اور سانس کی نالی میں جلن اور بے چینی کا سبب بنتے ہیں۔

جرمن ماہرین کا خیال ہے کہ جہاز کے اندر ٹاکسن یا جراثمی زہر بہت زیادہ درجہ حرارت میں پیٹرول اور جہاز کے انجن میں پائے جانے والے اینٹی فریز سے خارج ہوتا ہے۔ اینٹی فریز یا پانی کا نقطہ انجماد کم کرنے کے لیے جہاز کے انجن میں ڈالا جانے والا مائع جو ہوا خارج کرتا ہے ا سے ”بلیڈ ایئر“ کہا جاتا ہے یہ ٹربائن انجن سے کیبن کو ہوا فراہم کرتا ہے۔

جرمنی میں 1950ءسے جہازوں میں ”فیوم ایونٹس“ کے بارے میں آ گہی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 2006ءسے 2013ءکے درمیان جرمنی کے فیڈرل بیورو آف ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن BFU نے 663 ایسے واقعات رجسٹر کیے اور ان پر مشتمل ایک تجزیاتی رپورٹ 2014ءمیں شائع ہوئی۔2010ءمیں جرمن ونگز کے ایک ایئر بس طیارے کے پائلٹ اور معاون پائلٹ کو کولون بون ایئرپورٹ پر جہاز اتارنے کے آخری لمحات میں اس لیے آکسیجن ماسک پہننا پڑا تھا کیونکہ انہیں جلنے کی تیز بو آنے لگی اور ا ن دونوں کی طبیعت بوجھل ہونے لگی اور انہیں متلی ہونے لگی۔

طیارے کو تاہم باحفاظت اتار لیا گیا۔جرمن طبی ماہرین اس مسئلے کو ”ایروٹاکسک سنڈروم“ قرار دے رہے ہیں جبکہ یہ علالت متنازعہ ہے۔ جرمنی کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین Verdi نے ایک ایسے میڈیکل سنٹر کے قیام کا مطالبہ کیا ہے جہاں جہاز کے کیبن یا جہاز میں پائی جانے والی آلودہ اور م±ضر صحت ہوا کے سبب بیمار ہونے والے مسافروں اور جہاز کے عملے کے اراکین کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کی سہولت مہیا ہو۔

متعلقہ عنوان :