مظفر آباد: قومی صحت پروگرام می تقریب سے خطاب ، وزیر اعظم نواز شریف کو چٹ مل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 12:27

مظفر آباد: قومی صحت پروگرام می تقریب سے خطاب ، وزیر اعظم نواز شریف کو ..

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے آج مظفر آباد میں قومی صحت پروگرام کا آغاز کیا ، تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کو انتظامیہ کی جانب سے ایک چٹ دی گئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے ایک چٹ موصول ہوئی ہے جس پر مجھ سے مظفر آباد میڈیکل کالج کے لیے دو بسیں دینے کا اعلان کرنے کی درخواست کی گئی ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میں یہاں محض بسیں دینے نہیں آیا آپ کو مجھ سے نسبتاً بڑا مطالبہ کرنا چاہئیے تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے مظفر آباد میڈیکل کالج کے لیے دو بسیں دینے کے ساتھ ساتھ دس کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :