تحر یک انصاف نے آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے لیے پارلیمنٹری بورڈ قائم کر دیا

جمعرات 25 فروری 2016 12:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی کے مرکزی اور آزاد کشمیر کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل پارلیمنٹری بورڈ قائم کر دیا ہے ،کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پارلیمنٹری بورڈ کے چیئرمین ہونگے عمران خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی ، جہانگیر خان ترین ، سرور خان ، ظفر انور ،سردار امتیاز ، خواجہ فاروق ، دیوان غلام محی الدین ،عباس رضا پارلیمنٹری بور ڈ کے ممبر ہونگے،پارلیمنٹری بورڈ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں قانون ساز اسمبلی کے امیدواروں کے انٹریو کر کے انکو پارٹی ٹکٹ جاری کرے گے۔

متعلقہ عنوان :