عاقب جاوید نے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 12:15

عاقب جاوید نے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کردی

میر پور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کردی ، کہتے ہیں کہ وہ خود کو قومی ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بطور ہیڈ کوچ خدمات سرانجام دینے کا اہل سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارت کی کوچنگ میں مشغول عاقب جاوید نے میر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے4سال قبل نجی وجوہات کی بناء پرباؤلنگ کوچ کا عہدہ چھوڑا تھاتاہم اب حالات بدل گئے ہیں ، اگر پی سی بی نے ان سے رابطہ کیا تو وہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں تاہم اگر بورڈ چاہے تو وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں نبھانے کے لیے بھی تیار ہیں ۔

43سالہ عاقب جاوید نے 1989ء سے 1998ء کے دوران 22ٹیسٹ اور 163ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے ۔