شام میں جنگ بندی سے5 سالہ خانہ جنگی کے خاتمے اور امن مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ صدراوبامہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 11:52

شام میں جنگ بندی سے5 سالہ خانہ جنگی کے خاتمے اور امن مذاکرات کی راہ ہموار ..

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ شام میں مجوزہ جنگ بندی کے نتیجے میں ملک کی پانچ سالہ خانہ جنگی کا خاتمہ لانے کے سلسلے میں امن مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ وائٹ ہاو س میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے بعد صدر اوباما نے کہا کہ اِس بارے میں، ہم توقعات بڑھانے میں بہت ہی محتاط ہیں۔

زمینی صورت حال مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ہم آئندہ چند ہفتوں کے دوران ملک میں جاری تشدد کی کارروائی میں کچھ کمی آتی ہے، تو اِس سے ہمیں یہ بنیاد فراہم ہوگی کہ طویل مدت کے لیے جنگ بندی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ا±نھوں نے کہا کہ شام پر کنٹرول کے حصول کی لڑائی میں ملوث فریق شاید بالآخر اس قابل ہوں کہ وہ سیاسی عبوری دور کی جانب پیش رفت کریں جس سے آخر کار شام کی خانہ جنگی کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔

اوباما نے اس ہفتے کے اوائل میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک سمجھوتا طے کیا جس کے رو سے ہفتے کے دِن سے لڑائی ختم ہوگی، حالانکہ اس میں داعش کے اہداف اور شام کے القاعدہ کے دھڑے، النصرہ محاذ کے لڑاکوں پر حملے جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔شام کے صدر بشار الاسد نے کہا کہ وہ جنگ بندی کی حمایت کرنے پر تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :