جو کوئی بھی ریاست کو گرانے کی سازش کرے گا، اسے صفحہ ہستی سے مٹادیں گے‘ مصری عوام کسی اور کو نہ سنیں بلکہ صرف میری آواز پر کان دھریں‘میں بہت سنجیدہ ہوں‘محتاط رہیں‘کسی کو بھی میرے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے۔مصر کے فوجی آمر عبدالفتاح السیسی کی اپنے عوام کو دھمکیاں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 11:52

جو کوئی بھی ریاست کو گرانے کی سازش کرے گا، اسے صفحہ ہستی سے مٹادیں گے‘ ..

قاہرہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) مصر کے فوجی آمر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی ریاست کو گرانے کی سازش کرے گا، اسے صفحہ ہستی سے مٹادیں گے‘ حکومت پر غیر منصفانہ تنقید سے ریاست کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ مصری عوام کسی اور کی باتوں پر دھیان نہ دیں اور صرف مجھے سنیں۔عبدالفتاح السیسی کی حکومت کو حالیہ ہفتوں کے دوران پولیس کی سفاکانہ کارروائیوں، انسانی حقوق کی پامالیوں اور معاشی مسائل کا ازالہ نہ کرنے کی وجہ سے مختلف حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں منتخب کردہ پارلیمان کو بھی ناقدین ربراسٹمپ کہ کر مسترد کرچکے ہیں۔مصری صدر کا کہنا تھا کہ وہ ملک کو درپیش مسائل کا حل جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مصری عوام کسی اور کو نہ سنیں بلکہ صرف میری آواز پر کان دھریں‘میں بہت سنجیدہ ہوں‘محتاط رہیں‘کسی کو بھی ریاست کو گرانے کے لیے میرے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جو کوئی بھی اس کے نزدیک آئے گا،میں اس کو کرہ ارض سے مٹا دوں گا۔

میں آپ کو ایسے وقت میں یہ کہہ رہا ہوں جب پورا مصر سن رہا ہے۔آپ جو کچھ کررہے ہیں،اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔انسانی حقوق کی تنظیمیں فوجی آمرعبدالفتاح السیسی کی حکومت پر بھی سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک کے دور کے حربے آزمانے اور حکومت مخالف آوازوں کو دبانے کے الزامات عائد کررہے ہیں لیکن صدر کا کہنا ہے کہ ابھی جمہوری عمل کو کھولنا اور حکام پر تنقید اور انھیں نکال باہر کرنا قبل ازوقت ہے۔

میں یہ نہیں کہتا کہ یہاں جمہوریت نہیں ہے بلکہ ہم اس کا مختلف حالات میں تجربہ کررہے ہیں،اس لیے ہمیں مصر کا تحفظ کرنا ہے۔مصری فوجی آمر نے دوگھنٹے تک قوم سے خطاب کیا ہے اور یہ جون 2014ءمیں منتخب حکومت کا تحتہ الٹ پر اقتدار پرقبضے کے بعد سے ان کی طویل ترین تقریر تھی۔اس میں انھوں نے مصر کو درپیش خطرات کا تذکرہ کیا ہے،حکومت کے ناقدین کو ڈرایا دھمکایا ہے اور اپنی مزعومہ کامیابیوں کا ذکر کیا ہے۔

انھوں نے کہا گذشتہ ڈیڑھ ایک سال کے دوران جو کچھ حاصل کیا گیا ہے،وہ اس سے قبل20 سال میں بھی حاصل نہیں کیا جاسکا تھا ۔وہ نہر سویز کے توسیعی منصوبے سمیت انفرااسٹرکچر کے مختلف منصوبوں کا تذکرہ کررہے تھے۔انھوں نے پہلی مرتبہ یہ بھی کہا ہے کہ 31 اکتوبر 2015ءکو جزیرہ نما سیناءمیں دوران پرواز روس کے مسافر طیارے کی تباہی میں جنگجوو¿ں کا ہاتھ کارفرما تھا۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوا ہے اور اس کو ہم متحد ہو کر ہی ختم کرسکتے ہیں۔جس کسی نے بھی روسی طیارے کو گرایا تھا،اس کا کیا مقصد تھا؟اس کا مقصد مصر کی سیاحت کی صنعت اور روس کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانا تھا۔روس کا یہ مسافر طیارہ مصر کے ساحلی مقام شرم الشیخ سے سینٹ پیٹرزبرگ کے لیے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر کے بعد ہی شمالی سیناءمیں گر کر تباہ ہوگیا تھا اور اس میں سوار تمام224 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جزیرہ نما سیناءمیں مصری فورسز کے خلاف برسرپیکار جنگجو گروپ داعش نے اس طیارے کو بم سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔نومبر میں روس نے بھی یہ کہا تھا کہ مسافر طیارے کو بم دھماکے سے تباہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :