بین الصوبائی کراٹے چمپئن شپ 28 فروری سے لاہور میں شروع ہو گی

جمعرات 25 فروری 2016 11:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان کراٹے فیڈریشن (پی کے ایف) کے تعاون اور پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بین الصوبائی کراٹے چیمپئن شپ 28 فروری سے لاہور میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان پانچ مختلف کیٹگریز 50، 60، 75 ٹیم کمٹ اور انفرادی کاتا کے مقابلے ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :