قومی جوڈو ٹیم ایشین سینئر اور ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ چمپئن شپ میں شرکت کریگی

جمعرات 25 فروری 2016 11:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) قومی جوڈو ٹیم ایشین سینئر اور ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکریٹری مسعود احمد کے مطابق ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ اپریل کے دوسرے ہفتے ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلی جائے گی جس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ چند روز تک پشاور میں لگایا جائے گا۔ اسی طرح قومی جونیئر ٹیم ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ چیمپئن شپ میں بھی شرکت کریگی ‘یہ ایونٹ رواں سال اگست میں بھارت میں کھیلا جائے گا جس کیلئے باصلاحیت جونیئر کھلاڑیوں کو سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ تربیتی کیمپ میں شامل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :