جونیئر ڈیوس کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 سے8 مارچ تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس لگایا جائیگا

جمعرات 25 فروری 2016 11:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام جونیئر ڈیوس کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 3 سے8 مارچ تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق تربیتی کیمپ میں صاحبزادہ محمد علی، ثاقب خان اور شعیب خان تربیت حاصل کریں گے اور انہیں معین شاہ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جونیئر ڈیوس کپ 10 مارچ سے سری لنکا کے شہر کولمبو میں شروع ہوگا جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 9 مارچ کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے ٹرائلز کے بعد ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ کھلاڑی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بحرین، بنگلہ دیش، بھوٹان، برونائی، ایران، عراق، قازخستان، لبنان، مالدیپ، نیپال، سعودی عرب، سنگاپور، سری لنکا، شام، تاجکستان، ترکمانستان اور یمن کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اگلے راؤنڈ تک رسائی کیلئے پاکستان کو ٹاپ ٹو ٹیموں پر اختتام کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :