آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کاکوارٹر فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا

جمعرات 25 فروری 2016 11:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد سپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ جمعرات سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلا کوارٹر فائنل 26 فروری کو ہزارہ محمڈن بمقابلہ جلال مراد، دوسرا کوارٹر فائنل 27 فروری کو سالار ویلفیئر سینٹر اور خیبر مسلم کے درمیان ہوگا، 28 فروری کو تیسرا کوارٹر فائنل میزبان کلب سرحد سپورٹس بمقابلہ شرافی محمڈن کے درمیان جبکہ 29 فروری کو چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل اعظم سپورٹس اور ماری پور بلوچ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق کوارٹر فائنل معرکوں کی تمام تر تیاری مکمل کر لی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :