چار رکنی اسلام آباد کراٹے ٹیم بین الصوبائی کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کریگی

جمعرات 25 فروری 2016 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) چار رکنی اسلام آباد کراٹے ٹیم بین الصوبائی کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کریگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الحق نے بتایا کہ چار رکنی ٹیم میں منفی 50 کلوگرام میں ریحان احمد، منفی 60 کلوگرام میں مقصود، منفی 70 کلوگرام اسرار اختر اور انفرادی کاتا میں فیضان شامل ہیں جبکہ اویس رشید مغل ٹیم کے منیجر اور اسرار الحق کے کوچ ہونگے، انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم بین الصوبائی کراٹے چمپئن شپ 28 فروری سے لاہور میں شروع ہوگی جس میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور اسلام آباد کی ٹیم 27 فروری کو لاہور روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :