سگریٹ نوشی پر نوجوان نے ہم کمرہ ساتھی کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 11:34

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : ایک عربی شخص نے سگریٹ نوشی پر ہم کمرہ ساتھی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم ایک عربی شخص نے کمرے میں سگریٹ نوشی کرنے پر اپنے ہم کمرہ ساتھی کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

46 سالہ شخص جو کہ متحدہ عرب امارات کے ایک سر کاری محکمہ میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض نجام دے رہا تھا، اس وقت غصے سے آگ بگولا ہو گیا جب منع کرنے کے باوجود اس کے ہم کمرہ ساتھی نے کمرے میں سگریٹ سلگا لیا۔

روزنامہ امارات الیوم نے بتایا کہ غصے میں ہی اس نے کچن سے چاقو لا کر اپنے ساتھی کو اس کے وار کر کے قتل کر دیا ، جس کے بعد بلڈنگ سے فرار ہو گیا۔ اخبار کے مطابق بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں ان کےساتھ رہنے والے ایک اور مشتبہ شخص کی بھی تلاش ہے۔

متعلقہ عنوان :