بالی وڈ فلمسٹار سنجے دت کو آج صبح رہائی مل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 11:18

بالی وڈ  فلمسٹار سنجے دت کو آج صبح رہائی مل گئی

پونا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : بالی وڈ فلمسٹار سنجے دت کو رہائی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق اداکار سنجے دت کوآج صبح بھارت کے شہر پونے کی یرواڈا جیل سے رہائی مل گئی ۔ 56 سالہ سنجے دت کی رہائی کے بعد جیل کے باہر ان کی اہلیہ مانیتا اور جڑواں بچوں سمیت ان کے قریبی دوست فلمساز راجکمار ہیرانی نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

سنجے دت نے رہائی کے بعد ممبئی کے لیے روانہ ہونے سے قبل پونے کے ہوائی اڈے پر گفتگو میں کہا کہ ”میرے دوستو، آزادی کے لیے کوئی آسان راستہ نہیں“ جس کے بعد سنجے دت اپنے اہل خانہ اور دوست کے ساتھ پونے سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے ممبئی روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو غیرقانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 21 مارچ2013ء کو بھارت کی سپریم کورٹ نے پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :