لاہور: نوجوان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی میں جسم فروشی پر مجبور کرنے والے گروہ کا انکشاف
سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 11:14
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں نوجوان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی بھیجنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امجد نامی شخص نوجوان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی بھیجتا ہے جس کے بعد انہیں جسم فروش پر مجبور کیاجاتا ہے ۔ اندرون بھاٹی گیٹ کی دو بہنیں بھی امجد کے جھانسے میں آ کر دبئی پہنچیں۔
دونوں بہنوں کی والدہ رخسانہ بی بی نے سیشن عدالت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔(جاری ہے)
نوجوان لڑکیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ امجد نامی شخص نے میری دونوں بیٹیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کیا اور دبئی میں فروخت کر دیا گیا ہے، جہاں ملزم نے انہیں جسم فروشی کر لگا دیا ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میری دونوں بیٹیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور اپنی حالت زار سے متعلق آگاہ کیا۔
خاتون نے درخواست میں بتایا کہ پولیس بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی، میری حکومت سے اپیل ہے کہ امجد نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے میری دونوں بیٹیوں کو وطن واپس لانے کا انتظام کیا جائے ۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.