اسلام آباد : ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ، مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 11:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت گوشت سپلائی ناکام بنا دی۔ جبکہ کارروائی کے دوران دس افرادکو گرفتار بی کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب مذبح خانے پر چھاپہ مارا ، کارروائی کے دوران سپلائی کیا جانے والا مضر صحت گوشت بر آمد کر کے مضر صحت گوشت کی سپلائی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد حسن وقار نے کہا کہ جھنگ سے مردہ جانوروں کو یہاں لاکر گوشت جڑواں شہروں کی مختلف مارکیٹوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دو ہزار کلو گوشت برآمد کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے دس افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :