اسلام آباد،سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ، 2ہزار کلومردہ گوشت برآمد

جمعرات 25 فروری 2016 11:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء ) اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارکر 2ہزار کلومردہ گوشت برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔ چھوٹے اور بڑے مردہ جانورجھنگ سے لائے جاتے تھے ، مردہ جانوروں کا گوشت راولپنڈی اور اسلام آباد میں سپلائی کیا جارہا تھا۔ 10ملزم گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :