کراچی میں غیر ملکی ڈکیت گروپ کے سرگرم ہونے کا انکشاف

جمعرات 25 فروری 2016 11:01

کراچی میں غیر ملکی ڈکیت گروپ کے سرگرم ہونے کا انکشاف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء ) کراچی میں غیر ملکی دہشتگردوں کے بعد غیر ملکی ڈکیت گروپ بھی سرگرم ہوگیا۔ افغان اور ایرانی ڈکیتوں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ پولیس کیلئے غیر ملکی دہشتگردوں کے بعد نیا درد سر تیار ہو گیا۔ شہر قائد میں غیر ملکی ڈکیت گروپ کے کارندے سرگرم ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق غیر ملکی ڈکیت گروہوں میں ایرانی اور افغانی باشندے شامل تھے۔ ایرانی گروپ کی سربراہی علی ایرانی جبکہ افغانی گروپ کی سربراہی وحید عرف بش کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی گروپ میں بارہ جبکہ افغانی گروپ میں بیس ڈکیت کام کرتے ہیں۔ ایرانی گروپ ایئرپورٹ سے آنیوالے مسافروں پر ہاتھ صاف کرتا ہے جبکہ افغانی گروپ گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :