تائپے کے الٹے گھر نے کشش ثقل کا قانون ہی بدل دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 فروری 2016 05:33

تائپے کے الٹے گھر نے کشش ثقل کا قانون ہی بدل دیا

تائپے، تائیوان میں بنا الٹا گھر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔دو ماہ میں تعمیر ہونے والے اس گھر کو 6 فروری کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔امریکن کنٹری سٹائل میں بنا یہ گھر باہر سے ہی الٹا نہیں بلکہ اندر سے بھی الٹا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے فرش کو دیکھیں تو محسوس ہوتا ہے کہ یہ چھت ہے ، جب چھت کو بالکل فرش کی طرح بنایا گیا ہے۔ اس گھر میں سیدھے کھڑے ہوکر تصویر بنائی جائے تو یوں لگتا ہے جیسے چھت سے لٹک کر تصویر بنوائی ہے۔اس گھر کی تعمیر پر 6 لاکھ ڈالر خرچ ہوا ہے۔
یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ایک ٹائم لیپس ویڈیو میں اس گھر کو شروع سے آخر تک بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔