سگریٹ نوشی سے روکنے پر خاتون مسافر نے بس اغوا کر لی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 فروری 2016 05:15

سگریٹ نوشی سے روکنے پر خاتون مسافر نے بس اغوا کر لی

نیویارک کی ایک خاتون مسافر نے سگریٹ پینے سے روکنے پر میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی بس ہی اغوا کر لی۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے خاتون کو تمباکو نوشی بند کرنے کا کہا۔ اس پر خاتون مسافر غضب ناک ہوگئی۔ یہ خاتون مسافر خود بھی سابقہ بس ڈڑائیور ہے اورنوکری سے نکالی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے غضب ناک ہونے پر ڈرائیور نے بس سٹینڈ پر دوسری بس کے لیے فون کر دیا ، تاکہ مسافروں کو دوسری بس میں بحفاظت بھیجا جا سکے۔ جس وقت ڈرائیور مسافروں کو دوسری بس میں منتقل کر رہا تھا، یہ خاتون مسافر ڈائیورنگ سیٹ پر بیٹھی اور گاڑی لے کر رفو چکر ہوگئیں تاہم دوسری گاڑی نے اس کا پیچھا کر کے 4 بلاک دور اس کا راستہ روک لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس خاتون کو گرفتار کر لیا۔