1944 میں گم ہونے والا پرس 71 سال بعد مالک کو مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 فروری 2016 04:54

1944 میں گم ہونے والا پرس 71 سال بعد مالک کو مل گیا

نیواڈیا، آئیوا کے ایک کامیڈی کلب کے منیجر کو 71سال پرانا ایک پرس ملا ہے، جسے اس نے اس کے مالک کو لوٹا دیا۔منیجر کو یہ پرس اپنے کلب کی دوبارہ مرمت کے دوران ملا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لیری سلوان ، جو ٹیلنٹ فیکٹری تھیٹر نیواڈیا کا مالک ہے، کو اپنے 1928 کے بنے ہوئے تھیٹر کی مرمت کے دوران ایک پرس ملا۔لیری کاکہنا ہےکہ پلاسٹک کے بنے اس پرس کو دیکھ پہلا خیال یہی آیا کہ یہی کسی بچے کا ہوگا۔

لیری سوچتا رہا کہ یہ کتنا پرانا ہوگا، تاہم جلد ہی اسے پرس سے ملی چند پھٹی ہوئی تصاویر اور 1944 کے جیبی کیلنڈر سے اس کی قدامت کا اندازہ ہوگیا ۔ اس سے لیری کو اس کے مالک کے بارے میں تھوڑی سی معلومات مل گئی۔ لیری کو اس پر ہاتھ سے لکھا ہوا آئی ڈی کارڈ ملا، جس کے مطابق اس پرس کا مالک کولو سے تعلق رکھنے والا کلیئر میکلن ٹوش تھا۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی کے نمبروں پر کلیئر نے آر ای میکلن ٹوش اور فو ن نمبر 8 لکھا ہوا تھا۔


لیری کا کہناہے کہ اس کے بعد میں نے اپنی سابقہ تفتیش کار ہونے کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھایا اور اس کے مالک کو ڈھونڈ لیا۔
جس وقت کلیئر کا پرس گم ہوا اس وقت اس کی عمر 15 سال تھی۔ 85سالہ کلیئر نے لیری کی کال کو مذاق سمجھا اور کہا کہ اس کا پرس گم نہیں ہوا، تاہم جب لیری نے اسے بتایا کہ یہ پرس حال میں نہیں بلکہ کئی دہائیوں پہلے گم ہوا تھا تو کلیئر کو سب یاد آگیا۔
کلیئر کا کہنا ہےکہ اس زمانے میں پلاسٹک کا پرس ہونا کافی خاص سمجھا جاتا تھا۔