پاکستان سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کے کرس گیل کا ہوٹل انتظامیہ سے تلخ کلامی ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 فروری 2016 01:26

پاکستان سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کے کرس گیل کا ہوٹل انتظامیہ سے ..

دبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کے کرس گیل کا ہوٹل انتظامیہ سے تلخ کلامی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران لاہور قلندرز کے کرس گیل کی ہوٹل انتظامیہ سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ کرس گیل اپنے کچھ مہمانوں کو اپنے ہوٹل کے کمرے میں لے جانا چاہتے تھے تاہم ہوٹل انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے قوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایسا کرنے سے روکا۔ اس صورتحال میں کرس گیل غصے میں آ گئے تھے تاہم ہم نے انہیں سمجھا کر معاملے کو سنبھال لیا تھا۔