کراچی ، منگھو پیر میں رینجرز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

بدھ 24 فروری 2016 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر منگھو پیر میں کارروائی کی تو اس دوران مشتبہ افراد نے فائرنگ کرنا شروع کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ فائرنگ کے بعد رینجرز کو علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔