آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے آصف علی زرداری کا بیان کہاں سے آیا انکوائری کروائیں گے -قمرالزمان کائرہ
ذیشان حیدر بدھ 24 فروری 2016 22:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 فروری۔2016ء) سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان قمرالزمان کائرہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے آصف علی زرداری کا بیان کہاں سے آیا اس کی انکوائری کروائیں گے ‘گزشتہ روزقائدحزب اختلاف خورشید شاہ کے ساتھ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور پارٹی کا موقف ہے کہ ہم فوج کے ساتھ ہیں۔
جنرل راحیل شریف نے ملک اور فوج کے لیے اچھا نام کمایا۔ جنرل راحیل شریف کے فیصلے کو سب نے سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب صرف پیپلز پارٹی کا ہوتا ہے۔ رینجر کے کچھ اختیارات سے تجاوز کرنے کی نشاندہی کی جس پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ پنجاب میں صرف اشارہ ہوا تو وزیراعلیٰ سمیت سب بول اٹھے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے بھی اداروں کے مفلوج ہونے کی بات کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) قانون سے ماورا ہے۔ گھر جانا اور عدالت سے قتل ہونا بھی ہمارے لئے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کائرہ نے کہا کہ مبینہ بیان سے پارٹی کو نقصان ہوا،آصف زرداری اس وقت امریکہ میں ہیں ان سے رابطہ کر کے جواب دیں گے، بیان کی تحقیقات کا نہیں کہا تھا یہ کہا تھا کہ دیکھیں گے کہاں سے آیا۔انہوں نے کہا کہ بیان کے مندرجات تو ٹھیک،مگر آیا کہاں سے ہم دیکھیں گے۔ قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ ایسے قیاس آرائیوں پر مبنی بیانات کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کی پریس کانفرنس میں جب قائدحزب اختلاف خورشیدعلی شاہ سے سابق صدر زرداری کے بیان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے قمر زمان کائرہ سے جواب دینے کا کہا۔ آصف زرداری کا بیان پیپلز پارٹی کے لیے نہ صرف مبینہ ہو گیا بلکہ قیاس آرائیوں پر مبنی قرار پایا،پیپلز پارٹی کو آصف زرداری سے منسوب بیان کے فوج سے متعلق پہلے حصے پر تو کوئی اعتراض نہیں مگر آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر جواب گول مول ہے۔زرداری اور پارٹی کا موقف ہے کہ ہم فوج کے ساتھ ہیں،پہلا حصہ تو ٹھیک ہے۔آصف زرداری کا بیان اصلی ہے یا نقلی، کیا کوئی تحقیقات ہوں گی۔ اس سوال پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم دیکھیں گے۔پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ان کی آصف زرداری سے بات ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کوئی بات نہیں کیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.