نواز شریف کی قیادت میں انقلابی معاشی اقدامات کے باعث ملک میں تعمیر و ترقی کیلئے سفر کا سفر جاری ہے،چوہدری شیر علی

مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کر رہی ہے،جس کے ثمرات عوام کو پہنچ رہے ہیں،وزیر اعظم ہیلتھ پیکج کے تحت غریب عوام کو خصوصی ریلیف ملے گا،مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)

بدھ 24 فروری 2016 22:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی و میئر فیصل آباد چوہدری شیر علی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں انقلابی معاشی اقدامات کے باعث ملک میں تعمیر و ترقی کیلئے سفر کا سفر جاری ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کے بہترین مفاد میں فیصلے کر رہی ہے۔جس کے ثمرات عوام کو پہنچ رہے ہیں۔

وزیر اعظم ہیلتھ پیکج کے تحت غریب عوام کو خصوصی ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

اب کوئی شخص غربت کی وجہ سے علاج کی سہولیت سے محروم نہیں رہے گاچوہدری شیر علی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو صحت، تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے کیونکہ صحت مند قوم ہی صحت مند معاشرہ تشکیل کر سکتی ہیمسلم لیگ کی حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے اورملک کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے رات دن مصروف ہے مسلم لیگ کی حکومت نے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے ہر سطح پر ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں اور توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے بجلی کے متعدد منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام ہو رہا ہے آج ملک میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے انشاء اﷲ آئندہ سال توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی تو لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان مٹ جائیگاانہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیئے کہ وہ مخالفت کرنے کے لئے بجائے بجلی کے بحران پر قابو پانے پر حکومتی اقدامات کی تعریف کرے جو ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لانے کے لئے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں بے مثال کام کر رہی ہے،نہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے پوے ملک کومعاشی طور پر بدحال اور عوام سے روٹی کپڑا اور مکان کی سکت چھین لی تھی

متعلقہ عنوان :