Live Updates

پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سابق صدر اور رکن صوبائی اسمبلی حسین احمد دیہڑ کی عمران خان سے ملاقات

بدھ 24 فروری 2016 22:43

پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سابق صدر اور رکن صوبائی اسمبلی حسین احمد ..

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سابق صدر اور رکن صوبائی اسمبلی حسین احمد دیہڑ نے اسلام آبا دمیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کے استحکام، آئین کی سربلندی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک واحد جماعت ہے جبکہ عمران خان قوم کی واحد امید اور رہنما ہیں۔

(جاری ہے)

وہ تحریک انصاف کے منشور سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے پارٹی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہیں او رپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حسین احمد دیہڑ کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور انہیں تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں تیزی سے مقبولیت کی منازل طے کررہی ہے، آئندہ انتخابا ت میں انشاء اﷲ ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرینگے اور جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے۔ تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات