(ن) لیگ کو کسی صورت مردم شماری کے معاملے سے بھاگنے نہیں دیا جا ئیگا،یاسمین راشد

بدھ 24 فروری 2016 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) چےئر مین تحر یک انصاف کی ایڈوئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مر دم شماری کے بغیر عوامی مسائل کی نشاندہی اور انکا حل ممکن نہیں(ن) لیگ کو کسی صورت مردم شماری کے معاملے سے بھاگنے نہیں دیا جا ئیگا ‘پنجاب میں جمہو ریت نہیں ون مین شو چلا رہا ہے جسکی وجہ سے حکمرانوں کی تر جیحات عوامی مسائل نہیں بلکہ سیاسی مشہوری کے منصوبے ہیں اور صوبہ بیڑہ غرق ہو رہا ہے‘تحر یک انصاف کے انتخابات سے پنجاب سمیت پورے ملک میں تحر یک انصاف اور مضبوط ہوگی اور آنیوالی حکومت بھی پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا جہاں بھی اپنے لیے مشکل اور عوام کیلئے کوئی فائدہ نظر آتا ہے تو حکمران اس سے بھاگنا شروع کر دیتے ہیں جسکی وجہ سے (ن) لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل میں بد ترین اضا فہ ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں اضافے کی وجہ سے مردم اور خانہ شماری پاکستان کی اہم تر ین ضرورت بن چکی ہے اس لیے ہم کہتے کہ پاک افواج کی نگرانی میں فوری طور پر مردم اورخانہ شماری ہونی چاہیے کیونکہ اسکے بعد صوبوں اور اضلاع کی اصل آبادی اور انکے مسائل سامنے آئیں گے اور حکمرانوں نے مردم شماری سے بھاگنے کی کوشش کی توانکا سختی سے راستہ روکا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :