اورنج لائن ٹرین منصوبے سے تاریخی ورثہ متاثر نہیں ہو گا، شہباز شریف

بدھ 24 فروری 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان کا منصوبہ ہے، تاریخی ورثے کو متاثر نہیں ہونے دیں گے ،اس کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چین کے قونصل جنرل یوبورن نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ پاکستان کا منصوبہ ہے،اس کی تکمیل سے شہری عزت سے سفر کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے تاریخی مقامات کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :