زراعت کی تحقیق پر جتنا بھی پیسہ خرچ کیا جائے وہ کم ہے،عمران خان

پاکستان گلوبل وارمنگ کے دس ملکوں میں شامل ہے‘ کسانوں کی مدد کرکے ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

بدھ 24 فروری 2016 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت کی تحقیق پر جتنا بھی پیسہ خرچ کیا جائے وہ کم ہے‘ کسانوں کیلئے پانی بہت بڑا مسئلہ ہے‘ پاکستان گلوبل وارمنگ کے دس ملکوں میں شامل ہے‘ کسانوں کی مدد کرکے ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے کسانوں کی طرفسے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

عمران خان نے کسانوں کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر سب سے پہلے دستخط کرنے کے بعد کہا کہ چھوٹے کسانوں کی حالت کو بہتر کیا جائے۔ چین نے ثابت کیا ہے کہ امیر اور غریب میں فرق ختم کریں گے تو ترقی ہوگی۔ کسانوں کی ڈیمانڈ بالکل درست ہے لیکن کسانوں نے اپنی ڈیمانڈ پیش کرنے میں دیر کردی ہے۔

(جاری ہے)

دیہات کی غربت کسان سے وابستطہ ہے دیہات خوشحال ہوں گے تو اس کے اثرات پورے مکل پر پڑیں گے۔

امریکہ میں کسانوں کو 380 ارب ڈالر کی سبسڈی دی جاتی ہے۔ زراعت کے فروغ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ پاکستان میں کسانون کجیلئے زراعت کی تحقیق سے بہت بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ کسانوں کو اپنے حق کیلئے سنجیدہ ہونا چاہیے پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن زراعت کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔ چائنہ نیسب سے پہلے چھوٹے کسانوں کو سپورٹ کیا جس سے ان کی زراعت میں بہتری ہوئی اور معیشتمیں بہتری آئی ہے۔ دنیا میں دو نظام ہیں ایک میں صرف 62 لوگوں کے پاس اتنا پیسہ ہے جتنا ساڑھے تین ارب لوگوں کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :