سیاچن کے مسئلے کا کشمیر سے کوئی تعلق نہیں، شیری رحمان

بدھ 24 فروری 2016 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیاچن کے مسئلے کا کشمیر سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ الگ الگ معاملات ہیں بھارت سے انڈیا ائیر لائن کی پروازیں بھی آنی چاہئیں اور عوامی رابطے بڑھنے چاہئیں پیپلزپارٹی نان ایشوز پر سیاست چمکانے کے حق میں نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز میڈیا پر آصف علی زرداری کے حوالے سے جو بیان چلا میرے علم میں نہیں تھا میڈیا پر بیان آنے کے بعد میں نے آصف علی زرداری سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ سیاچن کے معاملے کا کشمیر سے کوئی تعلق نہیں سیاچن ایک الگ مسئلہ ہے اور کشمیر ایک الگ مسئلہ ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان عوامی رابطہ بڑھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بس اور ریل سروس موجود ہے بھارت کی دنیا کے ہر ملک میں فلائٹس جاتی ہین تو پاکستان میں ائیر انڈیا کے طیارے کیوں نہیں آتے انہیں بھی آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک ذمہ دار قوت ہے ہمیں نان ایشوز پر سیاست چمکانے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :