”مسافر شب کو اٹھتاہے…جو جانا دور ہوتا ہے“

بدھ 24 فروری 2016 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عوام کوعلاج معالجہ کی معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کے دوران دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے فعال اورمتحرک انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں اضلاع اور ہسپتالوں میں تعینات افسروں کو ازخود صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور میں ڈائلسز کی ایک مشین کے خراب ہونے پرایم ایس ہسپتال کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال میں طبی سہولتوں کی فراہمی میں متعلقہ ایم ایس کا کرداربنیادی اہمیت کا حامل ہے اور ہسپتالوں میں طبی آلات کو چالو حالت میں رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کیے جائیں تاکہ ہسپتال میں علاج کیلئے آنے والے مریضوں کوکسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے،اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا:

متعلقہ عنوان :