ایل پی جی کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی ٹن کمی، فی کلو گرام قیمت5 روپے، 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت 60 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت227 روپے کم ہوگئی

بدھ 24 فروری 2016 22:09

ایل پی جی کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی ٹن کمی، فی کلو گرام قیمت5 روپے، ..

کراچی ۔ 24 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 فروری۔2016ء) مقامی پروڈیوسرکی جانب سے پید ا ہونے والی ایل پی جی کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی کر دی گئی۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 5000 روپے کم کر کے40000 روپے کر دی گئی ہے۔ اس کمی کے نتیجے میں مقامی ایل پی جی کی قیمت میں5 روپے فی کلو گرام جبکہ 11.8 کلوگرام کے سلینڈر کی قیمت 60 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت227 روپے کم ہوگئی ہے۔

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے چیئرمین عبد الہادی خان نے مقامی پروڈیوسرکی جانب سے قیمت میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دیگر پروڈیوسرز پر زور دیا ہے کہ وہ ایل پی جی انڈسٹری کی بقا کے لئے قیمت میں فور اً کمی کریں کیونکہ گزشہ ایک سال سے مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

جس کی واضح مثال فروری 2016ء کا مہینہ ہے جس میں سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس کی موجودہ قیمت کے تناسب سے مقامی فی ٹن ایل پی جی کی قیمت 32000 ہونی چاہیے تھی لیکن مقامی پروڈیوسرزنے قیمت 45000, 44000 اور 47000 روپے فی ٹن رکھی۔ انہوں نے کہا کہ جب عالمی منڈی میں گیس کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو فوری طور پر مقامی مارکیٹ میں بھی تیز ی لائی جاتی ہے لیکن اب عالمی منڈی میں قیمتیں انتہائی کم ہیں تاہم مقامی پروڈیوسرز عوام کو ریلیف دینے کے لئے تیار نظر نہیں آتے ہیں۔ انہوں نے پروڈیوسرز پر زور دیا ہے کہ وہ ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی کریں تاکہ ایل پی جی کی فروخت کا حجم بڑھ سکے اور صارفین ایل پی جی کی جانب راغب ہوں۔

متعلقہ عنوان :