فتح جنگ ،مخیر حضرات کے تعاون سے ٹی ایچ کیو میں غریب اور مستحق مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی

52ہزار روپے سے زائد مالیت کی ادویات ایم ایس ٹی ایچ کیو کے حوالے کی گئیں

بدھ 24 فروری 2016 22:03

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) انجمن بہبود مریضاں کی کاوشوں سے مخیر حضرات کے تعاون سے ٹی ایچ کیو میں غریب اور مستحق مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی ،52ہزار روپے سے زائد مالیت کی ادویات ایم ایس ٹی ایچ کیو کے حوالے کی گئیں ،تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مستحق اور غریب مریضوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے انجمن بہبود مریضاں فتح جنگ کے صدر ملک رفاقت اعوان کی کاوشوں سے شہر کے مخیر حضرات حاجی سلیم اور طارق میڈیکل سٹور والوں نے باون ہزار سے زائد کی ادویات عطیہ کی ہیں اس حوالے سے ٹی ایچ کیو میں تقریب ہوئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ نیلم سلطانہ اور انجمن بہبود مریضان کے عہدیدار بھی موجود تھے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماء آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے غریب اور مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ادویات کی فراہمی انسانیت کی عظیم خدمت ہے اور یہ آخرت کو توشہ ہے انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ غریب مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے انجمن بہبود مریضاں کے اس نیک مشن میں ان کے ساتھ تعاون کریں انھوں نے مخیر حضرات کی جانب سے عطیہ کی جانے والی ادویات تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل اعوان کے حوالے کیں ۔

متعلقہ عنوان :