اتحاد ایئر ویز نے لیڈنگ فنانس ایوارڈ حاصل کرلیا

بدھ 24 فروری 2016 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 فروری۔2016ء) انٹر پرائز انوویشن کے حوالے سے ایک سرکردہ امریکی کمپنی نے بہترین انٹر پرائز انوویشن پر اتحاد ایئر ویز کو بیسٹ فنانس ٹرانسفار میشن ایوارڈ2015سے نوازا ہے ۔اتحاد ایئر کو یہ ایوارڈ تمام سرکردہ کمپنیوں کے مقابلے میں اس کے بہترین آؤٹ اسٹیشن فنانس ٹرانسفارمیشن پروگرام اور ایئر لائن کے پروسیسینگ فنکشنز کو سینٹرلائزڈ کرکے کم لاگت آپریٹنگ ماحول میں تبدیل کرنے کیلئے دیا گیا ہے ۔

اتحاد ایئر ویز کے چیف فنانشل آفیسر James Rigney کا کہنا ہے کہ ہم اپنی فنانشل پلاننگ ٹیم کی جانب سے کئے گئے اس بہترین کام پر ایوارڈ وصول کرنے پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں ۔ہمارے پاس ٹرانسفارمیشن پروگرام کے نفاذ کیلئے چھ ماہ کی قلیل مدت تھی اور ہماری ٹیم نے انتھک محنت اور مکمل لگن کے ساتھ ہماری فنانس مین پاور میں کمی کے ٹاسک کو پورا کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ریجنل اسٹریکچر اور کاسٹ اینڈ ریونیو میں بہتری کے باعث ہمیں 28ملین امریکی ڈالر کی بچت ہوئی جبکہ ہمارا ہدف رواں برس تک اس بچت کو50ملین امریکی ڈالر تک لے جانا ہے ۔آؤٹ اسٹیشن فنانس ٹرانسفارمیشن پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت عالمی سطح پر سینٹر آف ایکسیلینس قائم کئے جائینگے جہاں 50سے زائد ممالک سے ایک ارب امریکی ڈالر تک کی ٹرانزیکشن کو پروسیس کیا جائیگا جبکہ دوسرے مرحلے کے تحت ان فنکشنز کی سینٹرلائزیشن کو یقینی بنانے ،رکاوٹوں کے خاتمے اور پروسیسنگ کے عمل کوبہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے اور اس ضمن میں ایئر لائن کے اعلیٰ ورکنگ اسٹینڈرڈز پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

انوویشن انٹر پرائز گروپ فنانشل پلاننگ اور انالیسیس پروفیشن)ُٖFP&A)میں تخلیقات کے فروغ کیلئے لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اسے انڈسٹری کے سب سے بڑے FP&Aایونٹ آرگنائزر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :