اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے شرجیل میمن نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا‘ 7اشتہاری کمپنیوں

کو 5 ارب روپے کے اشتہارات کی منظوری دی،5ارب کے اشتہارات میں سے 3ارب روپے خورد برد کیے گئے شرجیل میمن اور انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں ڈال چکے ہیں،نیب کا سندھ ہائی کورٹ میں جواب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 24 فروری 2016 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 فروری۔2016ء) سندھ کے سابق وزیراور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی شرجیل میمن کی درخواست پر نیب نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب داخل کیا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے شرجیل میمن نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

نیب نے عدالت میں اپنے جواب میں مو قف اختیار کیا ہے کہ شرجیل میمن کے خلاف 5ارب روپے کی کرپشن کے الزام پر انکوائری جاری ہے، محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی تقسیم میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔

نیب نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کی ڈائریکٹر زینت جہاں کی تحریری شکایت پر شرجیل میمن کے خلاف کارروائی جاری ہے، شرجیل میمن نے 7اشتہاری کمپنیوں کو 5 ارب روپے کے اشتہارات کی منظوری دی،5ارب کے اشتہارات میں سے 3ارب روپے خورد برد کیے گئے، شرجیل میمن اور انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں ڈال چکے ہیں۔