وزیراعظم نوازشریف نے اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کی سمری ایوان صدرکو بجھوادی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 24 فروری 2016 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے راہنما اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلہ میں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری ایوان صدر کو موصول ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقبال ظفر جھگڑا کو خیبر پختونخوا کا گورنر بنانے کی سمری ایوان صدر کو بھجوائی ہے۔واضح رہے کہ ذاتی وجوہ کی بناء پر سردار مہتاب عباسی کے مستعفی ہو جانے کے باعث یہ عہدہ خالی تھا۔