کوئٹہ جانے والی بولان میل نے 13سالہ بچہ تو سہون مین خوشحال خان خٹک نے فقیر کو کچل دیا

بدھ 24 فروری 2016 20:55

کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) جامشورو پھاٹک کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل نے 13سالہ بچہ تو سہون مین خوشحال خان خٹک نے فقیر کو کچل دیا جانبحق تفصیلات کے مطابق جامشورو پھاٹک کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ایکسپریس کی ٹکر میں گوٹھ چاوڈا کا رہائشی 13سالہ بچہ منور بروہی موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جس کی لاش ایل ایم یو جامشورو اسپتال منتقل کی گئی جبکہ سہون اسٹیشن کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس نے ریلوے لائین عبور کرتے ہوئے 55سالہ نامعلوم فقیر کو بری طرح کچل دیا جس کے نتیجے میں فقیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :