اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے کنٹری ہیڈ مارک اینڈر اور چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد جہانزیب نے لاگت کی شراکت داری کے معاہدہ پر دستخط کیے

بدھ 24 فروری 2016 20:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) دیرپا ترقیاتی مقاصد کے حصول کا منصوبہ ایک مکمل اور وسیع تر نظام العمل ہے جس کی صوبائی و ضلعی سطح پر ترویج حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،اس ضمن میں محکمہ خزانہ کی بجٹ پالیسی اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون قابل ستائش ہے ۔ ان خیالات کا اطہار صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور حکومت پنجاب کے باہمی تعاون سے قائم کئے جانے والے ایس ڈی جی یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت پنجاب اقوام متحدہ کے اعتماد اور ان کے تعاون کی تہہ دل سے شکر گزار ہے ۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے کنٹری ہیڈ مارک اینڈر نے چیئر مین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد جہانزیب کے ساتھ لاگت کی شراکت داری کے معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کو ایس ڈی جی یونٹ قائم کرنے والی پہلی صوبائی حکومت ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں - انہوں نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ وہ یونٹ کے انتظامی امور اور مقاصد کے حصول میں حکومت پنجاب کو بھر پورمعاونت فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین پی اینڈ ڈی نے معاہدہ کے فریق کی حیثیت سے ایس ڈی جی یونٹ کی تفصیلات اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی اور یو ڈی این کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا ۔تقریب میں چیف فیلڈ آفیسر یونیسف ڈوگلاس جی ہیگنز اور سوشل سیکٹر پلاننگ کمیشن ڈاکٹر نعیم الظفر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں ڈاکٹر سعید شفقت اور ڈاکٹر عابد سلہری اور کامل مجید بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :