حسن ابدال، تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

بدھ 24 فروری 2016 20:51

حسن ابدال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء ) اے ایس پی کی زیر نگرانی تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ، اندورن ملک بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار۔کاروائی مخبر کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی، منشیات لے کر جانے والے ملزم کا قبل ازیں بھی متعدد بار منشیات سمگل کرنے کا اعتراف۔ ملزم نے منشیات اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھی تھی ، منشیات کے مالکان کی جانب سے معاملہ رفع دفع کرنے کے لیے لاکھوں روپے کی آفرٹھکرا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے دوران کاروائی کے پی کے سے اندرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں افیوئن برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتا کر لیا اس سلسلے میں اے ایس پی تحصیل حسن ابدال عنبرین علی نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا مخبر کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر ڈی پی او اٹک کی ہدایا ت کی روشنی میں تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ملک محمد حیات کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں جن کی روشنی میں انہوں نے ایس آئی محمد الطاف ، اے ایس آئی آصف خان اور دیگر عملے کے ہمراہ لاری اڈہ پر واقع زمان پیٹرولیم کے قریب کامیاب کاروائی کرتے ہوئے محمد اسرار ولد محمد سرفراز سکنہ سرڈھیری چارسدہ کے قبضے سے 7کلو اعلیٰ کوالٹی کی افیوئن جو کہ ملزم نے جسم کے ساتھ باندھ رکھی تھی برآمد کر کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ 70ہزار روپے کے عوض یہ منشیات اندرون ملک سمگل کر رہا تھا جبکہ قبل ازیں بھی وہ دو سے زیادہ مرتبہ منشیات سمگل کر چکا ہے جبکہ اس دوران ملزم کے موبائل پر منشیات کے اصل مالکان کی جانب سے پولیس کو معاملہ ختم کرنے کے لیے لاکھوں روپے کی آفر کی گئی جو کہ ٹھکرا دی گئی اے ایس پی حسن ابدال محترمہ عنبرین علی نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف جہاد جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :