کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے عوام اور پولیس کے مابین روابط ضروری ہیں،سلطان اعظم تیموری

بدھ 24 فروری 2016 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے عوام اور پولیس کے مابین روابطہ اہم ضروری ہیں جن کے لئے ہمہ وقت اقدامات اٹھانے ہوں گے یہ بات ڈی آئی جی سیکورٹی سلطان اعظم تیموری نے انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کا اجلاس سیکورٹی ڈویژن میں منعقد ہوا جسکی صدارت ڈی آئی جی سیکورٹی سلطان اعظم تیموری نے کی۔

ڈی آئی جی سیکورٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کامیابی عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے جس کیلئے عوام اور پولیس کے مابین روابطہ کو قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمیں اس حوالے سے اہم اور ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

جس سے معاشرے میں بہتر ی لائی جاسکے اور عوام و پولیس کے درمیان دوریاں کا خاتمہ ہو سکے۔

اس سلسلہ میں کیمونٹی پولیسنگ کو فعال بنانا ہو گا۔ کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے نہ صرف شہریوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں بلکہ امن و امان کی صورت حال کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے اور ملک میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔ ڈی آئی جی سیکورٹی سلطان اعظم تیموری نے دیگر ارکان کو کمیونٹی پو لیسنگ کیلئے IPA میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب کو مل جل کر اپنا اپنا رول ادا کرتے ہوئے شہریوں کے درمیان روابطہ کو بڑھانا ہو گا تاکہ کمیونٹیپولیسنگ کو فروغ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کی طر ف سے ممبران کو ہر قسم کی پروفیشنل سپورٹ کی جائے گی تاکہ وہ اپنی پروفیشنل اہلیت کو بہتر بنانے کے لئے انٹرنیشنل میٹنگز میں شرکت کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آ باد سیکٹر/3 F-6میں سٹر یٹ چلڈرن کے سکو ل کو IPA نے ما لی امداد دی ہے۔ جس میں زیر تعلیم بچو ں کو معاشرے کا مہذب شہر ی بنا یا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان پر کام ہو رہا ہے جس میں پولیس کا بہت اہم کردار ہے۔ اور ہمیں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کام کرتے ہوئے ہوئے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے معاشرے میں عوام اور پولیس کے درمیان اہم رابطہ ہو سکتا ہے اور عوام کا اعتماد پولیس پر بحال ہو سکتا ہے۔بعد ازاں ڈینل اے ملیر ICITAPنے پولیس کی گئی کاوشوں اور کمیونٹیپولیسنگ کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :