پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے انتخابات کیلئے ٹیچرز فرنٹ کے پینل کا اعلان

بدھ 24 فروری 2016 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن (آسا) کے سالانہ انتخابات کیلئے ٹیچرز فرنٹ نے اپنے پینل کا اعلان کر دیا ہے ۔ جس کے مطابق صدارتی امیدوار کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید جبکہ سیکریٹری کیلئے شعبہ تاریخ کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

نائب صدرسائنس کیلئے ڈاکٹر محمد اظہر نعیم، نائب صدر آرٹس ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، جوائنٹ سیکریٹری کیلئے ڈاکٹر محمد شفیق، خزانچی کیلئے چوہدری نعیم اﷲ خان، ممبر ایگزیکٹیو (نیو کیمپس) ڈاکٹر ایوب زیدی، ڈاکٹر نعمانہ امجد، ڈاکٹر ندیم شیخ، ڈاکٹر سانیہ ملک، سونیا عمراور ڈاکٹر اشفاق احمد شامل ہیں اور ممبر ایگزیکٹیو(اولڈ کیمپس) کیلئے عمر نواز اور مصباح سلطانہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :