قتل کے دو مجرموں کو مارچ کے پہلے ہفتے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

شہری عاطف کے قاتل ادریس کو 2مارچ ،بیوی کو قتل کرنیوالے آزاد کو تین مارچ کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائیگی

بدھ 24 فروری 2016 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 فروری۔2016ء) سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے قتل کے دو مجرم کے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے ، 2اور تین مارچ کو کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ ادریس نے 2002ء میں تھانہ سٹی جہلم کی حدود میں عاطف نامی شہری کو قتل کیا تھا اور اسے ماتحت عدلیہ کی طرف سے جرم ثابت ہونے پر 2003ء میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سزا کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے اپیلیں خارج ہونے اور صدر مملکت کی طرف سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد مجرم کے بلیک وارنٹ جاری کئے گئے۔سیشن جج لاہور نے بیوی کے قاتل آزاد کے تین مار چ کے لئے بلیک وارنٹ جاری کئے۔ملزم محمد آزاد نے 1993 میں راوی روڈ کے علاقے میں اپنی بیوی عابدہ کو قتل کر دیا تھا۔ اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے سزا کے خلاف اپیلیں مسترد ہونے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے بھی رحم کی اپیل منظور نہ کی گئی۔مجرم محمد آزاد کو تین مارچ کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :