نیوزی کیخلاف سیریز وائٹ واش کیساتھ آسٹریلیانے پھر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی حکمرانی کا سکہ جما لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 فروری 2016 20:19

نیوزی کیخلاف سیریز وائٹ واش کیساتھ آسٹریلیانے پھر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24فروری- 2016ء) نیوزی کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے ساتھ ہی آسٹریلیانے ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی حکمرانی کا سکہ جما لیا ہے ۔

(جاری ہے)

کینگروز نے کیویز کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-0سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں بھارت کوایک پوزیشن نیچے دھکیلتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما نے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی جانب سے ایک ملین ڈالر ز کا بھی حقدار بن گیا ہے ۔دوسری پوزیشن پر موجود بھارتی ٹیم کو اب 5لاکھ ڈالرز پر اکتفا کرنا پڑے گا جب کہ جنوبی افریقی ٹیم 2لاکھ ڈالر گھر لے کر جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :