صدر ممنون حسین کی اسلام آباد یونایئیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ میں کامیابی پر مبارکباد

بدھ 24 فروری 2016 20:18

صدر ممنون حسین کی اسلام آباد یونایئیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ میں کامیابی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء)صدرمملکت ممنون حسین نے اسلام آباد یونایئیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹیم کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے صدرمملکت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سپر لیگ میں شامل تمام ٹیموں نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ کھیل میں حصہ لیا اور نہ صرف شائقین کو بھر پور تفریح فراہم کی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔

(جاری ہے)

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اتنا شاندار ٹورنامنٹ کرانے پر مبارک باد کا مستحق ہے اور امید ہے کہ کرکٹ بورڈ آئندہ بھی اس طرح کے کامیاب ایونٹ کا انعقاد جاری رکھے گا۔