ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی : افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 167رنز کا ہد ف دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 فروری 2016 20:07

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی : افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ..

میرپور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24فروری- 2016ء) بھارت نے ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 167رنز کا ہد ف دے دیا ہے ۔ شیر بنگلہ سٹیڈیم میں جاری میچ میں بھارت نے بلے بازی شروع کی تو اس کی پہلی 3وکٹیں 42کے مجموعی سکور پر گر گئیں،دھون 2، کوہلی 8اور رائنا 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یووراج سنگھ نے روہت شرما کیساتھ ملکر چوتھی وکٹ کیلئے 55رنز جوڑے ،یووراج 15رنز بنا کر پوویلین لوٹے تاہم روہت شرما نے اپنا لاٹھی چارج جاری رکھا اور ہردیک پانڈے کے ساتھ ملکر سکور کو آگے بڑھاتے رہے۔

شرما 83اور پانڈے 31رنز بنا کر پوویلین لوٹے ۔ ایم ایس دھونی نے اننگز کی آخری گیند باؤنڈری پار پہنچا کر بنگلہ دیش کو 167رنز کا ہدف دیدیا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے الامین حسین نے 3جبکہ شکیب الحسن ، مرتضی اور محمود اللہ نے 1،1شکار کیا ۔