ٹینس کے فروغ و ترقی کے لئے کوشاں ہیں، سلیم سیف الله

خیبرپختونخوا ٹینس کھلاڑیوں میں ریکٹس اور شوز کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 فروری 2016 19:58

ٹینس کے فروغ و ترقی کے لئے کوشاں ہیں، سلیم سیف الله

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے بہترین ٹینس کھلاڑیوں میں ٹینس ریکٹس اور شوز تقسیم کئے گئے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب گزشتہ روز پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹس پر منعقد ہوئی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ امریکن سابق ٹینس کھلاڑی و کلب کے مالک ایرک سمپسن ‘صدر ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر‘سینئر نائب صدر سراج انور ‘صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمرایاز خلیل ‘ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود ‘پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری ذوالفقار بٹ ‘واپڈا فاٹا کے چیف ذکاء اللہ گنڈاپور ‘کوچ رومان گل اور دیگر شخصیات موجود تھیں ‘پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے ایرک سمپسن کی طرف سے امریکہ سے لائے ہوئے ٹینس ریکٹ اور شوز رینکنگ میں ٹاپ ٹینس کھلاڑیوں میں تقسیم کئے ان میں انڈر10 میں حمزہ رومان‘حامد اسرار ‘انڈر12 میں کاشان عمر اور عبید اللہ ‘انڈر14 میں شعیب اور ثاقب عمر‘انڈر16 میں فرحان اور اظہار جبکہ انڈر18 میں ثاقب عمر اور یوسف خان شامل ہیں یہ کھلاڑی رینکنگ میں ہر کیٹیگری میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں ‘صدر ٹینس فیڈریشن سلیم سیف اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹینس کے فروغ و ترقی کے لئے کوشاں ہیں جلد ہی وہ اس سلسلے میں وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے ‘پشاور سمیت دیگر شہروں میں ٹینس کورٹس کی تعداد میں اضافے کے لئے کوشاں ہیں اس کے ساتھ کھلاڑیوں کو مختلف محکموں کے ذریعے ماہانہ وظائف بھی دلوائے گئے ہیں حکومت کی سپورٹ انتہائی ضروری ہے ہم نے یہاں سے سات ورلڈ سکواش چیمپئن پیدا کئے اور نواں کلی ہی سے ٹینس کے کھلاڑی بھی آگے جا رہے ہیں جو قابل ستائش ہے فیڈریشن سالانہ تیس لاکھ پر چل رہی ہے جو آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے انہوں نے ایروک سمپسن کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے امریکہ سے ٹینس ریکٹس اور شوز لائے اور ہمارے غریب کھلاڑیوں میں تقسیم کرائے اور انہوں نے آئندہ بھی مزید سامان کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :