مصباح الحق پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کے باوجود ”ٹک ٹک “ کے لقب سے چھٹکارہ نہ حاصل کرپائے

بدھ 24 فروری 2016 19:56

مصباح الحق پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کے باوجود ”ٹک ٹک “ کے لقب سے چھٹکارہ ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی چیمپئن ٹیم کے کپتان مصباح الحق اپنے لیے مشہور لقب ”ٹک ٹک “ سے چھٹکارہ نہ حاصل کرپائے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کوشکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وہ کئی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں فیصل آباد کی ٹیم کو فتوحات دلا چکے ہیں جبکہ پی ایس ایل کا پہلا سیزن بھی انہی کے نام رہا ہے لہذا کیا اب یہ وقت نہیں ہے کہ عوام اور شائقین کو انہیں ”ٹک ٹک “ کہنا بند کردینا چاہیئے؟اس سوال کے جواب میں مصباح الحق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو اپنی اپنی رائے رکھنے کی آزادی ہوتی ہے اور کسی کی زندگی پر کسی کے کچھ کہنے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ، وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ ہر کسی کو اپنے آپ سے مطمئن ہونا چاہیئے کہ وہ درست کام کررہے ہیں۔

۔