Live Updates

کوٹلی جلسہ میں جانیوالا تحریک انصاف کاقافلہ ،لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا،پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل راجہ نوید مشتاق کی گاڑی تباہ ‘سوارافراد نے بھاگ کربمشکل جان بچائی ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی راجہ مشتاق کے عزیزواقارب ، پارٹی کارکنان موقع پر پہنچ گئے

بدھ 24 فروری 2016 19:54

کوٹلی جلسہ میں جانیوالا تحریک انصاف کاقافلہ ،لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ..

مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2016ء) کوٹلی جلسہ میں جانیوالا تحریک انصاف کاقافلہ ،لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا،پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سکرٹری جنرل راجہ نوید مشتاق کی گاڑی تباہ ،سوارافراد نے بھاگ کربمشکل جان بچائی ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ، راجہ مشتاق کے عزیزواقارب ، پارٹی کارکنان موقع پر پہنچ گئے۔ان کی رہائش گاہ پر خیر یت دریافت کرنیوالوں کاتانتا بندھ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تحریک انصاف آزادکشمیر یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ نوید مشتاق گزشتہ شب دیگر کارکنان کے ہمراہ کوٹلہ جلسہ میں شرکت کیلئے مظفر آباد سے روانہ ہوئے ۔ باب کشمیر کے نزدیک کلیاں کے مقام پر ان کی گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی ۔سوار افراد نے گاڑی سے بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کی قیمتی مرسیڈیز گاڑی پہاڑی تودوں کی زد میں آکر بری طرح تباہ ہوگئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات