آرمی چیف سے متعلق آصف زرداری کا بیان کہاں سے آیا، تحقیات کروائیں گے: قمر زمان کائرہ

muhammad ali محمد علی بدھ 24 فروری 2016 19:12

آرمی چیف سے متعلق آصف زرداری کا بیان کہاں سے آیا، تحقیات کروائیں گے: ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2016ء) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے متعلق آصف زرداری کا بیان کہاں سے آیا اس کی تحقیات کروائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کے آرمی چیف سے متعلق مبینہ بیان سے متعلق پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں۔ آصف زرداری کا یہ بیان کہاں سے آیا ہے اس کی تحقیقات کروائیں گے۔