Live Updates

پنجاب حکومت نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے عمران خان سے تعاون کی اپیل کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 24 فروری 2016 19:05

پنجاب حکومت نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے عمران خان سے تعاون کی اپیل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2016ء) پنجاب حکومت نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے عمران خان سے تعاون کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے متنازعہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے۔ اس لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے۔ عمران خان کی تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں برسر اقتدار ہے اس لیے ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر کالا باغ ڈیم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات