نوواک جوکووچ نے جلد پاکستان آنے کی امید ظاہر کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 فروری 2016 18:57

نوواک جوکووچ نے جلد پاکستان آنے کی امید ظاہر کردی

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24فروری- 2016ء) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سربیاکے نوواک جوکووچ نے جلد پاکستان آنے کی امید ظاہر کی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں جوکووچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 4،5سال کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کی تھی،ان کا بچپن ایک جنگ زدہ ملک میں گزرا جس کے بعد انہوں نے تعلیم عام کرنے کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے اس مقصد کیلئے جوکووچ فاؤنڈیشن بنائی جو ایسے بچوں کے لیے کام کررہی ہے جو اپنی پڑھائی کا خرچہ خود برداشت نہیں کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کے لیے دیئے گئے پیغام میں جوکووچ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے لیے تہ دل سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ بھی کریں گے ۔